۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کا کہنا تھا کہ عوام نے موجودہ حکومت کو مہنگائی،بے روزگاری اور مشکلات کے چنگل سے نکلنے کے لیے مینڈیٹ دیا لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کر سکی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل اپنے کیے گئے وعدوں کو حکومت پورا کرے۔ عوام نے موجودہ حکومت کو مہنگائی،بے روزگاری اور مشکلات کے چنگل سے نکلنے کے لیے مینڈیٹ دیا لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کر سکی۔

انہوں نے کہ مہنگائی کی تائید میں کوئی جواز قابل قبول نہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دے کر انتظامی معاملات پر اپنی گرفت ثابت کرے۔حکومت کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے بے روزگاری و مہنگائی کے خاتمے سمیت الیکشن کے دوران کئے گئے دیگر دعوؤں کو سچ کر کے دکھانا ہو گا۔پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔بجلی کے نرخوں میں اضافے نے عام گھریلو صارفین کو بھی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت عام آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی کی طرف توجہ دے۔

انہوں نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانشمندی کا تقاضا یہی ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے  عوام پر مزید کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .